تعلیمی سال کے آغازمیں ہی 11اضلاع کے اسکولوں کو تعطیل

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔کورونالاک ڈائون کے بعد ریاست میں سال23-2022کے تعلیمی سال کاآغاز 15/جون سے ہورہاہے،اس سلسلے میں ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو سرکیولر جاری کیاگیاہے،لیکن جن اضلاع میں اب بھی کوروناکے معاملات زیادہ ہیں اُن اسکولوں کومزید ایک ہفتے کیلئے نہ کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیم عامہ کے افسر انبو کمارنے بات کرتے ہوئے کہاکہ کل سے تعلیمی سال شروع ہونے جارہاہے،اس سلسلے میں احکامات جاری کردئیے گئے ہیں،لیکن جن اضلاع میں اب بھی حالات پیچیدہ ہیں اور جہاں پر نقل وحمل کے ذرائع نہیں ہیں وہاں پر اسکول وکالج نہ کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے۔بقیہ ریاست کے دیگر اضلاع میں تعلیمی سرگرمیوں کاآغاز یکم جولائی سے کیاجائیگا،یکم تا15 جولائی تک برڈج کورس ہوگا،اس کے بعدجماعتوں کاآغازہوگا۔جب تک کوروناکی وباء قابومیں نہیں آئیگی ،اُس وقت تک طلباء کوآن لائن کلاسس کی لئے جائینگے اور ان کے تعلیمی نصاب کے سلسلے میں بھی محکمہ نے گائڈ لائنس جاری کئے ہیں۔کل سے ہی سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کے آغازکیلئے سرکیولر جاری کردیاگیاہے،یکم جولائی تک طلباء کے تعلیمی نصاب کو تیارکرنے اور تعلیمی سرگرمیوں کی ترتیب کیلئے اساتذہ کو مہلت دی گئی ہے،جن علاقوں میں لاک ڈائون ہے وہاں کے اساتذہ گھر سے ہی کام کریں۔بچوں کے داخلے،برڈج کورس کی سرگرمیوں کیلئے تیاریاں کریں۔جیسے ہی لاک ڈائون ختم ہوگا ،فوری طور پر اسکول وکالج شروع ہوجائینگے۔