ریاستوں کو ا ب تک ویکسین کی 17.49 کروڑ خوراک پہنچائی گئی: وزارت صحت

سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔حکومت ہند ابھی تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 17.49 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی مفت خوراک فراہم کرچکی ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وقت 84 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دستیاب ہیں۔ ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو اگلے تین دن میں ویکسین کی 53 لاکھ سے زیادہ خوراکیں ملیں گی۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے یہ اطلاع دی۔وزارت نے بتایا کہ خراب ویکسین سمیت مجموعی طور پر 166549583 خوراک کی کھپت ہوئی ہے ۔ ریاستوں کو 174957770 خوراک مفت دی گئی ہے۔16 جنوری کو ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوا۔ اس کی شروعات دو طرح کی ویکسین سے ہوئی۔ ان میں کویشیلڈ اور کوویکسین شامل ہیں۔ ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز یکم مارچ سے ہوا۔ تیسرا مرحلہ یکم اپریل سے شروع ہوا۔ اس میں 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد شامل ہیں۔ یکم مئی سے 18 سے 45 سال کے لوگ بھی ٹیکہ لگوانے کے اہل ہوگئے۔