انسانوں کی جان اہم ہے یا پرچم کا ڈنڈا ضروری ہے:پلوی کاسوال

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔بارش کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں،گھروں کی دیواریں ٹوٹ رہی ہیں،ایسے میں کیا جھنڈا لوگوں کی میت پر لہرانا چاہ رہے ہیں؟لوگوں کی زندگی اہم ہے یا پھر پرچم کا ڈنڈا لاناضروری ہے۔یہ سوالات کی بوچھار شیموگہ ضلع کانگریس کی ترجمان جی پلوی نے آج یہاں کے کومنال کے پی ڈی اوکے سامنے کی ہے۔انہوں نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،اس دوران متاثرین کی مالی امدادبھی کی ہے اور جب معائنے کے دوران یہ پایاکہ دیہات کے پی ڈی او گھر گھر ترنگا مہم کیلئے جھنڈے کے ڈنڈے لانے کیلئے علاقے سے باہرگئے ہوئے ہیں تو انہیں واپس آنے کے بعد پوچھاکہ لوگ بارش کی وجہ سےپریشان ہوچکے ہیں،کومنال دیہات کے یشودمااور کانتی بائی کا گھر ٹوٹ گیاہے، ہفتے کے دن گھر ٹوٹا ہواہے،لیکن اب تک سرکاری افسران معائنہ کرنے نہیں پہنچے،ان باتوں کو لیکر پلوی نےپی ڈی او کو آڑے ہاتھوں لیا۔