سیدہ ریحانہ بانو کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ:۔شعبۂ اُردو مطالعہ و تحقیق ، جامعہ کوویمپو، سہیادری کالج کیمپس، شیموگہ کے ماتحت پروفیسر سید شاہ مدار کی نگرانی میں بعنوان ” کرناٹک میں طنزیہ و مزاحیہ ادب کی روایت ” مقالہ برائے پی ایچ، ڈی سیدہ ریحانہ بانو ، لکچرار ،شعبۂ اُردو ، گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج ، شرالکپّہ نےشعبۂ اُردو جامعہ کوویمپو سے داخل کیا تھا۔ اس مقالہ کی ضرورت اور اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اور تحقیقی مواد کی پزیرائی کرتے ہوئے جامعہ کوویمپو ، شنکر گٹہ ، شیموگہ نے سیدہ ریحانہ بانو کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا جانے کا اعلان نامہ جاری کیا ہے۔شعبۂ اُردو مطالعہ و تحقیق جامعہ کوویمپو ،سیہادری کالج کیمپس ، شیموگہ کے صدر، اساتذہ اور طلباء نے ڈاکٹر سیدہ ریحانہ بانو لکچرار ،شعبۂ اُردو ، گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج ، شرالکپّہ کی کامیاب تحقیق پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔