شیموگہ :فوڈ سیفٹی کے دفتر پر اے سی بی کا چھاپا ڈالاگیا جس میں دفتر کےایف ڈی اے ملازم اے سی بی کے جال میں پھنسنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ چھاپا ونوبا نگر میںاس وقت ڈالاگیا جب ایک گروسری اسٹور کو فوڈ سیفٹی آفیس میں رجسٹرڈ کروانے کیلئےرام کمار نامی شخص سے ایف ڈی اے لینا نے 1000 روپئے رشوت کی رقم وصول کررہی تھی۔ اس دوران اے سی بی نے بیک وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ چھاپے کی قیادت اے سی بی کےانسپکٹر عمران نے کی۔ ڈی ایچ او دفتر میں موجود فوڈ سیفٹی آفیس میں یہ چھاپہ ڈالاگیاہے۔
