ہرن کا شکار کرنے والے 3ملزمان گرفتار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔ہوسنگر تعلقے ریپن پیٹ کے قریب آلوولی گرام میں ہرن کا شکار کئے جانے کے الزام میں جنگلاتی پولیس نے 3 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ گذشتہ شام آلوولی گرام کے چوڈم تالاب کے قریب ایک ہرن کا شکار کرتےہوئے ملزم پرشانت، آدرش اورسچن کو گرفتار کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمین کا تعلق ساگر تعلقے کےلیکاولی گرام سے ہے۔ پولیس کو ملنے والی منظم اطلاع کے پیش نظر بیک وقت کارروائی کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے افسران نے ہرن کا گوشت سمیت شکار کے لئے استعمال ہونے والاہتھیار بھی برآمد کیا ہے۔ ہرن کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیاہے اورملزمین کو بھی عدالت کے سپرد کردیا گیا ہے۔