شیموگہ:۔نومنتخب ریاستی وزیر برائے تعلیم مدھوبنگارپاکو ضلع کانگریس کی جانب سے 3جون کو تہنیت کی جائیگی۔اس بات کی اطلاع ضلع کانگریس کے صدر ایچ ایس۔ سندریش نےدی ہے۔انہو ں نے اپنے پارٹی دفترمیں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس برسراقتدار آئی ہے ورمکمل طورپر کابینہ کی بھی تشکیل ہوچکی ہے،جس میں ہمارے شیموگہ ضلع کوبھی نمائندگی ملی۔ مدھو بنگارپا کو پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کا وزیر منتخب کیا گیا ہے۔ وزیر بننے کے بعد وہ 3 جون کو پہلی بار شیموگہ پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ضلع کانگریس کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا اور ان کی عزت افزائی کی جائے گی۔مدھو بنگارپا کو 3جون کی صبح ایم آر ایس سرکل سے بائیک اور گاڑیوں کی ریلی کے ذریعے جلوس میں لایا جائے گا۔30.10 بجے لگان مندر میں ان کا استقبال کیا جائے گا۔مدھو بنگارپا، بیلور گوپال کرشن اور بی کے سنگھ میش کو اعزاز سے نوازا جائیگا۔اس موقع پرتمام عوامی نمائندے، سابق وزراء، ایم ایل ایز، عہدیداران، کانگریس کارکنان اورکانگریس پارٹی کے سینئرلیڈر اور سابق وزیرکاگوڈو تمپاشرکت کرینگے ۔پریس کانفرنس میں اسماعیل خان، آرپرسنناکمار، ایچ سی یوگیش،کلگوڈو رتناکر، ایچ ایم۔ چندر شیکھرپا،وشواناتھ کاشی وغیرہ موجود تھے۔
