شیموگہ:۔شہرکےآر ایم ایل نگر میں واقعہ پارک میں بجلی کے تاروں سے ممکنہ حادثے کے خلاف عام آدمی پارٹی کے ضلعی جنرل سکریٹری نذیراحمدکی قیادت میں احتجاج کیاگیا۔احتجاج کے دوران نذیراحمدنے بتایاکہ پارک میں بجلی کے تاروں کو غیر تکنیکی طریقے سےگذارا گیاہے،یہاں پر ہر دن سینکڑوں لوگ ہوا خوری اور ورزش کیلئے آتے ہیں،اس کے علاوہ سینکڑوں بچے کھیلنے کیلئے آتے ہیں،ایسے میں میسکام کی طرف سے بجلی کے تاروں کو صحیح طریقے سے جوڑنے کے بجائے لاپرواہی اختیارکی گئی ہے،اگر یہاں کے حالات کو صحیح نہیں کیاجائیگاتو ہم بڑے پیمانے پر احتجاج کرینگے۔
