بومئی حکومت نے صحافیوں کو دیوالی کے نام پر دی پانچ لاکھ روپئےکی نقدرشوت

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔دیوالی کے موقع پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ دفتر سے منتخب صحافیوں کو 5.2 لاکھ سے لیکر5 لاکھ روپئے تک کی دیوالی کے نام پر رشوت دی گئی ہے۔اس رشوت کو بعض صحافیوں نے واپس کیاہے تو بعض صحافیوں نے خاموشی کے ساتھ جیب بھر لئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کچھ صحافیوں کو مٹھائی کے ڈبوں کے ساتھ نقد رقم بھی دی گئی ہے،بعض ٹی وی چینلس کے اینکرس کو5 لاکھ روپئے کی رقم تھیلیوں میں رکھ کر اداکی گئی ہے ۔بتایاجارہاہے کہ جن صحافیوں نے رقم واپس کی ہے انہوں نے اسے رشوت قرار دیاہے اور حکومت کے اس قدم کی سختی کے ساتھ مذمت کی ہے۔ایک نیوز ویب پورٹل نے اس معاملے میں وزیر اعلیٰ کے میڈیاسکریٹری سے بات کرنےکی کوشش کی تو انہوں نے کہاکہ میں نے کسی کو رقم نہیں دی ہے اور میں پچھلے پندرہ دنوں سے چھٹی پرہوں۔سوال یہ اٹھ رہاہے کہ دیوالی کے تحفوں کے نام پرحکومت کی جانب سے اداکی جانے والی اس رقم کو حکومت کیا سمجھ کر اداکررہی ہے۔کیا حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے یہ قدم اٹھایاگیاہے یاپھر حکومت کی تعریف کرنے کیلئے نقد رقم اداکی گئی ہے۔