شیموگہ: شیموگہ میں بھدراڈیم پُر ہونے کے قریب ہےجس کے پیش نظر آج بھدرا ڈیام کےگیٹ سے ندی میں افزودپانی کو خارج کیاگیا ہے۔شیموگہ کے بھدراوتی تعلقہ لیکاولی کے قریب بھدراباندھ کے 4گیٹوں کے ذریعے 1600 کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ گزشتہ دو مہینوں سے ملناڈ کے علاقے میں اچھی بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے بھدرا آبی ذخیرہ بڑے پیمانے پر پانی جمع ہورہا ہے ۔ باندھ کو بھرنے میں صرف دیڑھ فٹ جتنا پانی جمع ہونا باقی ہے۔کم ازکم 186 فٹ کی بلندی پر واقع آبی ذخائر میں اس وقت 184.5 فٹ پانی ہے۔ موجودہ آبی ذخائر میں 15206 کیوسک اندرونی پانی کا ذخیرہ موجودہے اور ملناڈ کے علاقے میں کل شام سے دوبارہ بارش شروع ہو گئی ہے ، جس کی وجہ سے ندی میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے اور افزودپانی کوندی میں بہادیا گیا ہے۔ندی کنارے کے مقیم لوگوں کو پہلے ہی اس تعلق سے خبردار کیا گیا ہے۔ آبی ذخیرے سے پانی خارج ہونے کی وجہ سے بھدرا ندی کی سطح آب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
