شیموگہ:۔ضلع وقف بورڈ کمیٹی کے چیئرمین محمد شفیع اللہ کی صدارت میں شہرکی مرکزی سُنی جامع مسجد گاندھی بازار کی کمیٹی کی تشکیل جنرل باڈی میٹنگ کا انعقادکیاگیاتھا جس میں 21 ممبران کا انتخاب کیا گیا۔ پچھلے سات سالوں سے مرکزی سُنی جامع مسجد کی کمیٹی کی تشکیل نہیں دی گئی تھی،بلآخر ضلع وقف بورڈکی نگرانی میں کمیٹی کو تشکیل دیا گیا ہے۔اس موقع پرریاستی وقف بورڈ کے اراکین یعقوب، شیموگہ ضلع وقف بورڈ کمیٹی کے چیئرمین محمد شفیع اللہ، وقف افسر سید مہتاب، وائس چیئرمین ضمیر احمد ،سید جمیل احمد، ممبران ریاض احمد، قدیر، فخرالدین صدیقی متنویر ،برکت ،صادق ،رحیم اور دیگرمسلم قائدین موجودتھے۔آنے والے دنوں میں کمیٹی کے اہم عہدیداروں کے انتخاب کے بعد حتمی شکل دی جائیگی۔
