آر ایس ایس کا ہندو راشٹر ایجنڈہ کبھی پورا نہیں ہوگا:پی ایف آئی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کھاتوں کو ای ڈی نے عارضی طور پر تحویل میں لیا ہے جس کی مذمت میں پاپولرفرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے کارکنوں نے شہر کے مہاویر سرکل کے قریب بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ اس موقع پرتنظیم کے قائدین نے بتایا کہ ای ڈی اوراین آئی اے کے ذریعہ آر ایس ایس اور بی جے پی ہمیںڈرانے اوردھمکانے کی کوشش کررہی ہے اوروہ یہ بھی جانتے ہیں کہ پی ایف آئی ایسی تنظیم نہیں ہے جو اس طرح کی دھمکی سے ڈر کر پیچھے ہٹ جائیگی۔انہوں نےانتباہ کیا کہ جب تک ہماری تنظیم میں صرف اورصرف ایک واحدکارکن بھی ہوگا تو ہم آرایس ایس کے ہندوراشٹر بنانے کے ایجنڈے کو کامیاب ہونے نہیں دینگے۔اس موقع پرپاپولر فرنٹ آف انڈیا شیموگہ کے ضلعی ممبران اور کارکنان موجودتھے۔