دہلی:۔اسکولی تعلیم اورخواندگی کے محکمے ، وزارت تعلیم نے آج اسکول بند ہونے اور اس سے آگے کے دوران گھر پر مبنی تعلیم میں والدین کی شرکت کے لیے رہنما خطوط جاری کیے۔تعلیم کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال ’نشانک‘ نے اپنیٹوئٹ میں کہا ہے کہ وبا کے اس نئے معمول میں بچوں کی نشوونما اور تعلیم کے لیے والدین کے کردار کو اہم تصور کرتے ہوئے ان رہنماخطوط کامقصد ’کیوں‘ اور ’کیا‘ کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے اور اسکول بند ہونے کے دوران بچوں کی خواندگی کی سطح سے قطع نظر ، بچوں کو تعاون فراہم کرنے کے لیے’کیسے‘ والدین کی شرکت اور شمولیت کے بارے میں معلومات فراہم کرناہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ گھر پہلا اسکول ہے اور والدین پہلے اساتذہ ہیں۔گھر پر مبنی تعلیم سے متعلق ان رہنما خطوط میں والدین کو ایک محفوظ اور شمولیتی ماحول اور تعلیم کاایک مثبت کاماحول پیدا کرنے، بچے سے حقیقت پسندانہ توقعات رکھنے، صحت کی دیکھ بھال کرنے اور صحتمند غذاکی ضرورت پر زور دیا گیاہے جبکہ بیک وقت بچوں کے ساتھ تفریح پر بھی زور دیا گیا ہے۔ یہ رہنماخطوط نہ صرف والدین کے لئے ہے بلکہ نگہداشت کرنے والے افراد ، خاندان کے دیگر افراد ، دادا، دادی ، کمیونیٹی کے اراکین اور بڑے بھائی او ربہن کے لئے بھی ہیں جو بچوں کی فلاح وبہبود کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔رہنما خطوط میں گھر پر مبنی تعلیم میں بچوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے والدین اور دیگر افراکے لیے متعدد آسان مشورے دیے گئے ہیں۔ یہ مشاورتی سرگرمیاں قومی تعلیمی پالیسی 2020کے مطابق اسکول کی تعلیم کے مختلف مراحل کے ہیں۔ عمرکے مطابق آرٹ کی سرگرمیوں کی درجہ بندی 5+3+3+4نظام یعنی بنیادی مرحلہ (عمر 3 سے 8 برس) ، تیار ی کامرحلہ (عمر8 سے 11 برس) ، درمیانی مرحلہ (عمر11 سے 14سال) اور ثانوی مرحلہ نیم بالغ عمر سے لیکر بالغ عمر (عمر14 سے 18سال) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ یہ سرگرمیاں بہت آسان اور مشاورتی ہیں جن کو مقامی ضرورتوں اور سیاق وسباق کے لحاظ سے اختیار کیا جاسکتا ہے اور ڈھالا جاسکتاہے۔ رہنما خطوط میں تناؤ یا صدمے سے دوچار بچوں کے علاج کے لیے آرٹ کے رول کی ستائش کی گئی ہے۔رہنما خطوط میں بچوں کی نگرانی اوران کے سیکھنے کے فرق کو دور کرکے بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت بہتر بنانے پر زور دیا گیاہے۔ بچوں کی تعلیمی پیش رفت سے متعلق اْمور میں اساتذہ کے ساتھ والدین کااشتراک ، اساتذہ اور والدین دونوں کے لیے اہم ہیں۔ان رہنما خطوط میں اسکولوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گھرمیں طلباء کو ہوم ورک اور نصاب سے متعلق دیگر سرگرمیوں، فیصلوں اور منصوبہ بندی کے بارے میں معلومات اور نظریات فراہم کرنے میں والدین کو بھی شامل کریں۔ وسائل مثلاً نیوزلیٹر، ای میلس، میموزوغیرہ بھی والدین کو فراہم کیے جاسکتے ہیں۔خاص ضرورتوں کے حامل بچوں کے لیے وسائل دستیاب کرائے گئے ہیں جن تک رسائی والدین کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔ وہ اس سلسلے میں رہنمائی کے لیے اساتذہ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ دوسری ایجنسیاں اور ادارے بھی ہیں جو ایسے اْمورکے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں جو ایس ایم سی/ گرام پنچایت اوراسکول کیمنتظمین وغیرہ سے طلب کی جاسکتی ہیں۔کم پڑھے لکھے یا بالکل ناخواندہ والدین کو مدد فراہم کرنے کے لیے رہنما خطوط میں ایک الگ باب شامل کیا گیا ہے۔ اسکول، اساتذہ اور رضاکار کم پڑھے لکھے والدین کو مدد فراہم کرنے کے لیے مشاورتی اقدامات کرسکتے ہیں۔
