انتخابات میں حجاب تنازع کاہورہا ہے ’سیاسی استعمال‘،روک دیںسماعت؛کرناٹک ہائی کورٹ میں عرضی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور:۔کرناٹک میں پیدا ہونے والے حجاب تنازعہ کا سیاسی استعمال موجودہ اسمبلی انتخابات (اسمبلی انتخابات 2022) میں کیا جا رہا ہے، اس لیے اس کی سماعت ملتوی کی جانی چاہیے۔ کیس میں عرضی گزاروں کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے کرناٹک ہائی کورٹ میں ایسی دلیل دی ہے۔ وکیل نے درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کی جائے ۔ عائشہ الماس اور اڈپی گورنمنٹ جونیئر کالج کی چار دیگر طالبات کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ محمد طاہر نے انٹرلو کیوٹری درخواست میں عدالت کو بتایا ہے کہ پانچ ریاستوں میں جاری قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس تنازعہ کوسیاسی جماعتیں اس تنازعہ کا استعمال کر رہی ہیںمحمد طاہر نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں حجاب تنازعہ کو کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے خلاف پولرائز کرنے اور ان میں نفرت پیدا کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ درخواست میں یہ انتباہ بھی کیا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کی طرف سے کوئی بھی شرارتی عمل فرقہ وارانہ تقسیم کو مزید ہوا دے سکتے ہیں۔کرناٹک ہائی کورٹ تعلیمی اداروں میں اسکارف کے استعمال پر پابندی کو چیلنج کرنے والی طالبات کی درخواستوں پر سماعت کر رہی ہے۔ اس تنازع پر ریاست بھر کے تعلیمی احاطے میں احتجاج شروع ہوگیا جس کے بعد اسکول اور کالج کچھ دنوں کے لیے بند کردیئے گئے۔