شیموگہ:۔شیموگہ شہر کی جیل میں ملازمت کررہے سی درجہ کے ملازم اشفاق علی (25) اپنے گھر میں پھانسی لگاکر خود کشی کرلینے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ یہ واقعہ گذشتہ شام رونما ہوا ہے۔ خودکشی کہ وجہ تنازعہ بتایا جارہا ہے۔ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بیوی کے آنکھوں کے سامنےشوہر کی خودکشی کرلی لیکن وہ اپنے شوہر کو بچا نہ سکی۔ ضلع کی مرکزی جیل میںبطور وارڈن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے اشفاق علی ٹگری کا اسکی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہواتھا جس کے پیش نظربیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی۔ پچھلے 2سالوں سے کے ایس آرپی میں خدمات انجام دےرہا یہ ملازم حال ہی میں جیل میں وارڈ ن کے طور پر آیا ہواتھا۔خود کشی والے دن اس نے اپنی بیوی کو ویڈیوکال کرکے بات کی تھی مگر یہاں بھی میاں بیوی کے درمیان کافی بحث ہوئی اوربحث اتنی بڑھ گئی کہ اشفاق نے غصے میں آکر فون کو ایک جگہ رکھ دیااور پھانسی کا پھندہ ڈال کر خود کو اس پر لٹکا دیا۔ یہ تمام نظارہ اسکی بیوی اوراسکے گھروالے دیکھتے ہی رہ گئے میں کچھ کرنہیں پائے۔ حالانکہ اتنے وقت میں بیوی نےافسران اورعملے سے گذارش کی کہ وہ اس خودکشی کو روک لیں لیکن تب تک کافی دیر ہوچکی تھی۔ بیلگاوی ضلع کے ہوکیری تعلقہ کے ہوسور گائوں کا ساکن اشفاق علی نے ہوکیری تعلقہ کی ایرنال سے تعلق رکھنے والی لڑکی سےپچھلے سال دسمبر میںہی شادی کی تھی، 20 دن قبل ہی اشفاق علی ایک بیٹی کا باپ بناتھا۔ لیکن اچانک اسطرح خود کشی کرلینے سے جیل کاتمام عملہ حیرانی کاشکار ہوچکا ہے۔
ہیڈ کانسٹیبل کوبرطرف کرنے کاحکم نامہ جاری
بھدراوتی:۔بھدراوتی نیوٹائون پولیس تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل اشوک کو ضلعی ایس پی بی ایم لکشمی پرساد نے احکامات جاری کئے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ 28 جولائی کو تریکرے کے راستے سے منشیات(گانجہ) بھدراوتی تعلقہ لانے کی اطلاع ملنے کے پیش نظر پولیس نے بیک وقت کارروائی کرتے ہوئے تلاشی شروع کردی اور اس دوران پولیس کے 48 کلو گرام گانجہ بھی برآمد کیا۔ ساتھ اس معاملے میں مرگن نامی شخص کو حراست میں لیا گیا۔ مرگن سے جب پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے مدھو نامی ایک شخص کا نام ظاہر کیا ، مدھو کو گرفتار کرتے ہوئے تھانے لایا جارہا تھا اسی دوران مدھو وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔مفرور مدھو کو فرار ہونے میں ہیڈ کانسٹیبل اشوک نے مدد کی تھی ایسا الزام لگایا گیا ہے۔ تفتیش کے بعد ایس پی بی ایم لکشمی پرساد نے فرائض میں غفلت برتنے کے الزام میں ہیڈ کانسٹیبل اشوک کو خدمات سے برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
جوےبازی میں ملوث8ملزمین گرفتار
شیموگہ: جوئے بازی میں ملوث8 افراد کو گرفتارکرتے ہوئے 13 ہزارروپئے ضبط کئے جانے کا معاملہ وینوبانگر پولیس تھانے کے حدود میں رونما ہوا ہے۔ گرفتار شدہ 8افراد شراوتی نگر روڈ چالوکیہ بار کے روبرو نرسمہا نامی ساکن کے مکان میں غیر قانونی طور پر جوئے بازی کررہے تھے۔ جس کی اطلاع ملنے کے پیش نظر پولیس نے بیک وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتارکرنے کے ساتھ ساتھ ملزمین کے پاس موجود 13025 نقد رقم اور جوئے بازی کیلئے استعمال کررہے کارڈس سمیت5 موبائل ضبط کرلئے ہیں۔ نرسمہا ، وینکٹیش، اسماعیل، کرن، سائی کمار، پروین، یوگیش، کرشنا کے طور پر ملزمین کی شناخت سامنے آئی ہے۔
