سنگھم روی چننانوار نکلے رشوت خوری کے چیونگم؛روی کے خلاف شکایت پیش

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر کرائم نمایاں

بنگلورو:۔کرناٹک کے سوپر کاپس میں شمار ہونے والے سینئرآئی پی ایس افسرروی ڈی چننانوارکے خلاف رشوت خوری،حراسانی اور بلاک میلنک کی شکایت کرناٹک کے چیف سکریٹری کے سامنے کی گئی ہے۔منجوناتھ نامی ایک شخص نے روی چننانوارپر الزام لگایاہے کہ انہوں نے بنگلورورورل ایس پی ہونے کے دوران منجوناتھ سے55 لاکھ روپئے کی رشوت وصول کی تھی،منجوناتھ جو بنیادی طورپر مائنس کرتے ہیں،اُن سےسال2021 کے ستمبرمیں55 لاکھ روپئے بطور رشوت لئے تھے،اس سلسلے میں روی چننانوارکے معائون انسپکٹر سرینواس اور منجوناتھ کے درمیان ہونے والی بات چیت کی آڈیومیں خلاصہ ہواتھا۔روی چننانوار کو25 لاکھ،ڈی وائی ایس پی کو15 لاکھ اور دیگر ایک افسر کو10 لاکھ،اشوک سمپت نامی پولیس اہلکاروں کو5-5 لاکھ روپئے کی رشوت دئیے جانے کی بات کہی گئی ہے۔دراصل منجوناتھ نے اپنے کاروبار سے جڑے ہوئے ایک شخص کو امانت کے طو رپر قریب80 لاکھ روپئے دئیے تھے،مگر اُس شخص نے رقم واپس اداکرنے سے انکارکیاتھا،اسی بات کو لیکر منجوناتھ پولیس تھانے پہنچے ،جہاں پر ایف آئی آر درج کرنے کے عوض میں ایس پی اور دیگر اہلکاروں نے منجوناتھ سے55 لاکھ روپئے وصول کئے تھے،مگر منجوناتھ کاکام بھی پورانہیں کیا۔اسی بات کو لیکر منجوناتھ نے کرناٹکا کے چیف سکریٹری کو روی ڈی چننانوار اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت دی ہے،جس پر ابھی کارروائی ہونا باقی ہے۔