حالات کے مدنظرماسک کو لازم کرناہے یا نہیں طئے کیاجائیگا:سدھاکر

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔مرکزی حکومت نے چین میں کووڈ کی وبا کے دوبارہ شروع ہونےکے پیش نظر تمام ریاستوں کو چوکس رہنے کیلئے احکامات جاری کئے ہیں۔اسی کے تحت کرناٹک حکومت نے بھی ریاست میں نئی ​​ہدایات جاری کی ہیں۔ بیلگام کے سوورنا سودھاوزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہا کہ ریاست کی صورتحال کو دیکھ کر ماسک کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ابھی تک، ریاست میں ماسک لازمی نہیں ہے۔ کوویڈ کے خلاف بوسٹر ڈوز پر تبصرہ کرتے ہوئے، وزیر صحت نے کہاکہ۔ لوگ ویکسین کی پہلی دو خوراکیں لینے میں دلچسپی رکھے ہوئے تھے  لیکن بوسٹر خوراک میں دلچسپی نہیں دکھائی جارہی ہےکیونکہ کوویڈکے ختم ہونےکے گمان سے کوویڈ ویکسین سے گریز کررہے ہیں لیکن چین اور کچھ ممالک کی صورتحال کو دیکھ کر وزیر نے یقین ظاہر کیا کہ لوگوں کوکوویڈکی تیسری خوراک لینے کی ضرورت ہے۔