داونگیرے:۔داونگیرے ضلع گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج کی معاون لکچرر گورمہ یم یس کو کرناٹکا یونیورسٹی کی جانب سے گاندھی بھون میں منعقد ہ 72 ویں سالانہ اجلاس میں "پی ہیچ ڈی” ڈگری تفویض کی گئی ۔کرناٹکا یونیورسٹی کے ڈاکٹر آر سی ہیرے مٹھ کنڑاادھیانہ پیٹھا کے وظیفہ یاب پروفیسر ڈاکٹر ویرنا راجور کی نگرانی میں "کنڑا کیفیت گلو وندو سانسکرتیِکا ابھیانہ ” نام سے مقالہ ترتیب دیکر یونیورسٹی میں داخل کرتے ہوئے "پی ہیچ ڈی” کی سند حاصل کی گئی۔گورمہ یم یس وجیا پور ضلع ہرپنہلی تعلقہ کے قصبہ یڈے ہلی قصبہ کے وظیفہ یاب میر مدرس کوٹرئیا یس یم ، رتنما یس یم کی بیٹی ہے ۔
