سماج کے ہر بچے کو بنیادی و دینی تعلیم فراہم کروانا ہر فرد کی ذمہ داری: یو ٹی قادر

اسٹیٹ نیوز
ہاویری:۔ لکشمشور شہر کے کلام نگر میں موجود احسان کلچرل سنٹر پر ریاستی حکومت کے اسپیکر یو ٹی قادر‌ اور حج و مونسپل وزیر رحیم خان نے دورہ کیا۔اسپیکر یوٹی قادرنے لکشمیشور نگر میں چلنے والے مذہبی تعلیمی ادارے احسان کلچرل سینٹرکے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بھی لازمی طورپر سیکھنا چاہئے تنظیم کے کارگزایوں کو سراہایا  حج و  مونسپل وزیر رحیم خان نے تعلیم ہی سے زندگی روشن ہوتی ہے اس کو جاری رکھیں ۔مولانا بدرالدین ثقافی نے تمام نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ دونوں مہمانوں کو تنظیم کی جانب سے ‌‌ تہنیت پیش کی گئی ۔اس موقع پر پروگرام میں لکشمیشور میونسپل کونسل فردوس آڈور ، مدینہ مسجد کے سکریٹری نصار آحمد ہلگیری ، مولانا محمد زبیرسقافی منگلور ، عمر سعیدی چنچولی، ‍ مولانا جنید سقافی مد ینہ مسجد اور کلام نگر جملہ عہدیداران و ممبران وغیرہ حاضر تھے۔