شیموگہ :بومن کٹے تالاب میںایک 39 سالہ خاتون کی لاش بوسیدہ حالت میں برآمدہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرنے والی خاتون کی شناخت ممتا کے طور پر سامنے آئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گذشتہ شام اس خاتون نے تالاب میں چھلانگ لگائی تھی۔ لیکن مقتول کے اہل خانہ کو یہ امکان تھا کہ شاید وہ کسی رشتہ دار کے گھر گئی ہوگی ، لیکن افسوس کہ اس خاتون کی آج نعش برآمد ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ اور وینوبا نگر پولیس نےخاتون کی خستہ حال نعش کوپانی سے باہر نکال لیا ہے۔ اہل خانہ کا کہناہے کہ ممتا کسی بیماری سے شدید پریشان تھی اسی وجہ سے اس نے خود کشی کرلی ہے۔ممتا بومن کٹے اے بلاک لکشمن آچار نامی شخص کی بیوی بتائی گئی ہے۔ اس معاملے کو وینوبانگر پولیس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
