شیموگہ:۔ شیموگہ بھدراوتی دونوں شہروں میں دن بہ دن بڑھ رہے ٹرافک کے مسئلے اور سواریوں کی کثیر آمدورفت کو دیکھتے ہوئےیہاں ٹرافک کے نظام کو بحال رکھنے کے پیش نظر اورضلع میں سیاحت اور شہری ترقی پر توجہ دی گئی ہے۔ ان باتوں کا ظہاررکن پارلیمان بی وائی راگھویندر نے کیا ہے انہوں نےآج مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ اورمحکمہ ریلوے کے اشتراک سے شیموگہ شہر سے منسلک زیرتعمیر ریلوے فلائی اوور اورانڈرپاس کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کام مقررہ مدت میں مکمل ہوجائیں گے۔ بھدراوتی کے قریب کڑداکٹے، شیموگہ۔ ودیانگر، اوشنارنرسنگ ہوم اور کاشی پور کے قریب 165 کروڑ کی لاگت سے فلائی اوور کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ یہ فلائی اوور، جو شیموگہ-ودیا نگر میں ایک سرکل ایریا میں بنایا جا رہا ہےجہاں سے شیموگہ-چتردرگ اور شیموگہ-بھدراوتی ہائی وے سے منسلک ہوگا۔ اسے شہر کی خوبصورتی اور ماحول کو مدنظررکھتےہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔مزید کہاکہ اگلے چند سالوں میں ٹرینوں کی آمدورفت کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ریلوے ڈیپو پر آنے والی ٹرینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے عوام کوکسی طرح کی پریشانی نہ ہو اس بات کا خیال رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سے جاری بڑے منصوبوں میں ریلوے، سڑکیں، ہوائی اڈے اور دیگر بڑے منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی امرت مہوتسوا 75 ویں سالگرہ کا جشن کے موقع پر ان منصوبوں کے شاندارافتتاح کی تیاریاں کی جارہی ہے اوریہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔اس اجلاس میںمحکمہ ریلوے کے اعلیٰ سطحی افسران، میئر سنیتا انپا، میونسپل کمشنر چدانند وٹارے،پیرپاشا، میگھراج، چنباسپا، گنیانیشور، تحصیلدار ناگراج وغیرہ موجودتھے۔
