شیموگہ مسلم ہاسٹل کمیٹی کی نئے عہدیداروں کو ملی منظوری ؛ محمد غوث صدر ، نائب صدر سرفراز پٹیل نامزد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
شیموگہ : شیموگہ مسلم ہاسٹل کمیٹی کے عہدیداروں کی دوسری مدت کیلئے ریاستی وقف بورڈ نے منظوری دے دی ہے اس دفعہ نئے صدر کے طورپر محمد غوث ( الہدیٰ ) ، نائب صدر کے طورپر سرفراز پٹیل اور سکریٹری کے طورپر اللہ بخش جبکہ خزانچی کے طورپر عبدالمجیب کو منتخب کیاگیاہے ۔ یہ کمیٹی سال 2020 میں الیکشن کے ذریعے سے منتخب ہوئی تھی اور اسکی دوسری میعاد کے لئے عہدیداروں کا تقرر کے لئے اسی سال کے جنوری میں باہمی انتخاب ہواتھا ، باوجود اسکے اس باہمی انتخاب کوضابطے کے مطابق چلائے نہ جانے پر اعتراض درج کرتے ہوئے کمیٹی کے رکن محمد سلیم انڈین اور اڈکیٹ شاہراز مجاہد صدیقی نے اعتراض درج کیا تھا جسے ریاستی وقف بورڈ نے مسترد کرتے ہوئے کمیٹی کو منظوری دی ہے ۔ شیموگہ مسلم ہاسٹل وقف ادارہ شہر میں وقف کا ایک بڑا ادارہ ہے اور اس ادارے میں نہ صرف طلباء کے قیام و طعام کا انتظام ہے بلکہ اسکے اطراف دکانیں بھی ہیں جو ہاسٹل کے لئے آمدنی کا اہم ذریعے ہے ۔ چار اہم عہدیداروں کے علاوہ ہیچ کے عبدالواجد ، شاہراز مجاہد صدیقی ، محمد ناصر ، انڈین محمد سلیم ، عارف اللہ جئے ہند ، نیتاجی محمد اقبال ،شمعون شریف کو ممبر کے طورپر منظوری دی گئی ہے ۔ چونکہ یہ اوقافی ادارہ ہے اور اس ادارے سے طلباء کی بہتری کیلئے کام کئے جانے کی ضرورت ہے ۔