بھارت کی مشہور شخصیت پروفیسر بی شیخ علی کاانتقال

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔بھارت کی معروف شخصیات میں شمار ہونے والے پروفیسر بی شیخ علی کاانتقال ہوچکاہے۔پروفیسربی شیخ علی جو منگلورو اور گوا یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہ چکے تھےاور وہ  علم وادب کا گہوارا تھے،وہ آج صبح اس دارِ فانی کوچ کرگئے ہیں۔پروفیسربی شیخ علی نہ صرف وائس چانسلر رہے بلکہ وہ وسیع النظراور ماہرِٹیپو سلطان بھی تھے۔وہ ریاست کے معروف روزنامہ سالارکے مدیرِ اعلیٰ کے طورپر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔بھارت کے علاوہ وہ دُنیابھرمیں اپنی تعلیمی خدمات کیلئے پہچانے جاتے  تھے۔سال2012 میں پروفیسربی شیخ علی نے ٹیپوکا پیغام عنوان کے تحت خطابِ عام کیلئے شیموگہ بھی تشریف لاچکے ہیں۔کل یعنی بروز جمعرات کو ان کی نمازِ جنازہ میسوروکے مسلم ہاسٹل مسجدمیں اداکی گئی۔پروفیسر بی شیخ علی کی وفات سے اردو ادب ،قوم وملت اور تاریخ کا ایک باب ختم ہوچکاہے۔ان کی رحلت پر کئی ادبی،ملی اور سیاسی شخصیات نے گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے۔