سڑک حادثے میں ایک ہلاک

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شہرکے بائی پا س روڈ پر آ ج شام سڑک حادثہ پیش آیا،جس میں شیموگہ سے داونگیرے سے جارہی نجی بس نے ایک پیدل جارہے شخص کو ٹکر ماری،زخمی شخص کو اسپتال پہنچانے کیلئے ایمبولنس کو فون کیاگیا،لیکن ایمبولنس بروقت موقع پرنہیں آئی جس کی وجہ سے مجبوراً لوگوں نے اس شخص کوآٹوکے ذریعے اسپتال پہنچایا،لیکن راستے میں ہی اس شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔لوگوں کا الزام ہےکہ بائی پاس روڈ پر روشنی کامناسب انتظام نہیں ہےاور جو برقی بلب لگائے گئےہیں اُن کی روشنی چراغوں کے برابرہے،اس اندھیرے کی وجہ سے آئے دن حادثات ہورہے ہیں،لیکن متعلقہ افسران وذمہ داران ا س تعلق سے کارروائی نہیں کررہے ہیں۔