شیموگہ:۔شیموگہ ضلع کانگریس میں جنرل سکریٹری کے طورپر زبیر پاشاہ کو نامزدکیاگیاہے۔اس سلسلےمیں ضلع کانگریس کے ضلعی صدر ایچ ایس سندریش نے ان کی نامزدگی کا پرچہ دیتے ہوئے پارٹی کومستحکم کرنے کیلئے احکامات دئیے ہیں۔اس موقع پر سائوتھ بلاک کانگریس کے صدرکلیم پاشاہ،سدھیر کماروغیرہ موجودتھے۔
