افغانستان میں زلزلہ سے قیامت ِ صغریٰ برپاکاخوفناک منظر ;1100ے زیادہ افراد ہلاک، 950 افراد زخمی ،ہزاروں مکانات زمین بوس 

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر
کابل:۔افغانستان میں منگل اور بدھ کی شب زلزلے کے باعث ہونے والی تباہی کے نتیجے میں950 سے زیادہ افرادجاںبحق اور لگ بھگ 600 زخمی ہو گئے ہیںاطلاعات کے مطابق صوبہ خوست اور پکتیا کے ایسی صورتحال ہے ، جیسے قیامت صغریٰ برپا ہوگئی ہو، ہر طرف افراتفری اور زمین بوس مکانات نظر آرہے ہیں۔طالبان حکومت کی وزارتِ برائے قدرتی آفات کے نائب وزیر مولوی شریف الدین مسلم نے کابل میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں صوبہ پکتیا اور خوست میں ہزاروں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرقی شہر خوست سے 44 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا جب کہ اس کی گہرائی 51 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت کوہاٹ، مالاکنڈ، سوات، بونیر اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ تاہم پاکستان سے فوری طور پر ہلاکتوں اور مالی نقصان کی کوئی معلومات نہیں آسکی ہیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 900 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی بختیار کی رپورٹ کے مطابق امدادی کارکن ہیلی کاپٹروں کی مدد سے متاثرہ مقامات تک پہنچ رہے ہیں۔ اسی نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوحید ریان نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ صرف پکتیا صوبے میں 90 گھر منہدم ہوئے ہیں اور درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی کے مطابق پکتیا صوبے کے چار اضلاع میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جہاں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جب کہ درجنوں مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں امدادی اداروں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچیں تاکہ بڑی تباہی سے بچا یاجا سکے۔