بنگلورو:۔شیموگہ شہرمیں بجرنگ دل کے رکن ہرشاکے قتل کے دوران شیموگہ کے رکن اسمبلی کے ایس ایشورپانے مسلمانوں کے خلاف جو بیان بازی کی تھی اُس پر بنگلوروکی42 اے سی ایم ایم کورٹ نے شیموگہ پولیس کو احکامات دئیے ہیں کہ وہ ایف آئی آر درج کرتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کریں۔ہرشاکے قتل کے بعد ایشورپا نے بیان دیاتھاکہ یہ سب مسلم غنڈوں کا کام ہے اور ہم مسلمانوں کونہیں چھوڑینگے،اس بیان کے بعد شیموگہ میں تشددکے واقعات زیادہ ہوئے تھے،جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہواتھا۔ایشورپاکے علاوہ شیموگہ کے ایک بی جے پی لیڈر چنبسپاپربھی معاملہ درج کروانے کیلئے شیموگہ کے دوڈاپیٹے پولیس تھانے میں شکایت پیش کی تھی جہاں پر پولیس نے شکایت درج کرنے سے انکار کیا تھا ۔ اس سلسلے میں ریاض احمد نامی عرضی گذارنے بنگلوروکی42 اے سی ایم ایم کورٹ میں معاملہ درج کروایاتھا،جس کے مطابق آج عدالت نے شیموگہ پولیس کو ایشورپاکے خلاف دفع124A،153A،153B,294A,295B,505(2)اور504RWکی آئی پی سی سیکشن34 کے مطابق معاملہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔عرضی گذارکی طرف سے وکیل ہری رام ،جگناتھ،رمیشپانے وکالت کی ہے۔
