بھائی کے ہاتھوں دوسرے بھائی کا قتل 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر کرائم
شیموگہ: تاخیر سے گھر لوٹنے پر ناراض دوبھائیوں کے درمیان ہوئی بحث میں بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹے بھائی کا قتل ہونے کی بات سامنےآئی ہے۔یہ واقعہ آنند پور کے قریب اندھاسورا میں پیش آیا ہے۔جہاںہریش( 30 )نامی شخص کا قتل ہوا ہے۔دیہاتیوں کا الزام ہے کہ قتل کے دن دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجے میں غصہ کی آڑ میں بڑے بھائی نے بھاری سلاخ سے وارکردیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی ہے۔ لیکن مقتول کے لواحقین نے میڈیا کچھ اور ہی کہنا ہے۔یہ سچ ہے کہ دونوںبھائیوں کے درمیان جھگڑاضرورہواتھا۔لیکن جھگڑے کی وجہ سے چھوٹےبھائی نے ناراض ہوکر کسی طرح کا کیمیکل پی گیا تھا جس کی وجہ سے اسکی موت ہوئی ہے اس کے علاوہ بڑے بھائی نے اس پر کوئی وار نہیں کیا ہے۔جملہ طور پر دونوں بھائیوں کے درمیان ہوئے جھگڑے کی وجہ سے ایک شخص کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے،بہرحال واردات کی حقیقت پولیس کی تحقیق کے بعد ہی سامنے آسکتی ہے۔