ممنوعہ قرار دئے گئے جانوروں کے ذبیحہ سے پرہیز کریں :عبدالجبار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے:۔انتخابات میں کامیابی کے لئے ذات پات بالخصوص مسلم دشمنی کو ہی اپنا ہتھیار سمجھنے والی حکومتیں 2023ءعام اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بڑےجانوروں کے ذبیحہ پر پابندی کو ہی لیکر مسلم قوم کو ہراساں کر سکتے ہیں ۔ ہمیں چاہیے کہ فرقہ پرست حکومت کو موقع فراہم نہ کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔حکومت کی جانب سے جن جانوروں کے ذبیحہ پر پابندی عائد کی گئی ہے،ایسے جانوروں کو ذبیحہ کرنے گریز کریں،کیونکہ فرقہ پرست طاقتیں کو ہمیں ہراساں کرنے کیلئے موقع نہ ملے۔ ان خیالات کا اظہارکے پی سی سی مینارٹی چیرمن و نو منتخب رکن کونسل کے عبدالجبار نے کیاہے ،انہوں نےاس تعلق سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے نافذ قوانین کی پاسداری ضروری ہوتی ہے جبکہ اس قانون کو مسلم دشمنی کی بنیاد پر ہی بنایا گیا ، یہ ریاست کا ہر انصاف پسند شہری جانتا ہے مگر پھر بھی ممنوع قرار دئیے گئے جانوروں کے ذبیحہ سے پرہیز کریں،کیونکہ عید قربان کے پیش نظر قربانی کے جانوروں پر حکومت اور پولیس کی نظریں رہتی ہیں،ایسے میں قانون کی پاسداری کے ساتھ ساتھ ہمیں امن وامان بھی قائم رکھنے کیلئے پابند رہنا چاہیے،تاکہ شرپسند عناصروں کو شرپھیلانے کا موقع نہ ملے۔