ذات پات پر مبنی مردم شماری کے نفاذ کا مطالبہ و احتجاج

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔مسلم خواتین کے خلاف عوامی طور پر زبان دراز کرتے ہوئے نازیبہ الفاظ کا استعمال کرنے والے راشٹریہ سیوم سیوک پروار کے بدزبان فرد کلڑکا پربھا کر بھٹ کو غنڈہ ایکٹ کے تحت گرفتار کرتے ہوئے گڑی پار کیا جانا چاہیئے،سماجی تعلیمی اور ذات پر مبنی ہوئی مردم شماری کانتا راج ذات پات مردم شماری کے نفاظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناٹکا دلت سنگھرش سمیتی پروفیسر بی کرشنپا گروپ  کے ذمہ داروں نے شہر میںسنگولی راینا سرکل سے ضلع ڈپٹی کمشنر دفتر تک احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا ،اس موقع پر ڈی یس یس ضلع کنونیر کندواڑ منجوناتھ نے خطاب کرتے ہوئے  مطالبہ کیا کہ شہر میں نئے سے تعمیر شدہ کے یس آر ٹی بس اسٹانڈ کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام سے منسوب کیا جائے ،ضلع سطح اور بیتور گرام پنچایت حدود  بی چتنہلی ،بی کلپنہلی ،اور شہر ی حدود میں یرگُنٹے  قریہ کے جھونپڑ پٹی مکینوں کو سائٹ فراہم کرتے ہوئے حق پترا دئے جائیں ،داونگیرے تعلق کے ترچگٹہ میں دلت علاقے میں امبیڈ کر بھون کی تعمیر کیلئے جگہ فراہم کرتے ہوئے بھون تعمیر کیا جائے ،گونے واڈ قریہ کے سروے نمبر 19/1 میں افراد کی خریدی ہوئی زمین  اسمشان کو منظور کی گئی ہے،اس کو فوری رد کرتے ہوئے دلت افراد کو  ساگولی کے لئے موقع فراہم کیا جائے،کِتور قریہ میں  دلت افراد ساگولی کررہے زمین کو منظوری کے ساتھ حق پترا اور آر ٹی سی داخلہ دلائے جانے کی مانگ کے ساتھ ساتھ مزید کہا کہ دلت سنگھرش سمیتی  افرادکے خلاف دائر جھوٹے مقدموں واپس لیا جائے،ضلع میں مرارجی اسکول ،کِتور رانی چنما ،نوؤدیا اسکول اور دیگر سرکاری اسکولوں میں پاکی صفائی کے ساتھ  بہتر اور میعاری کھانہ طلباء کوفراہم کیا جائے ،امبیڈکر ترقیاتی بورڈ گنگا کلیانہ ،خود روزگار ،اور دیگر سہولیات زائد مستحقین کے انتخاب کے ذریعہ دلت افراد کو خودکفیل ہونے میں معاؤن ہونے کی گذارش کی ،احتجاج مین پردیپ مہانتیش ،ہنُومنتپا ،خالد علی، ہالوورتی ،منجوناتھ، کے وجیا لکشمی وغیرہ شریک رہے۔