اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز نیشنل نیوز

شیموگہ یس پی کا تبادلہ؛ متھون ہونگے نئے یس پی
شیموگہ: شیموگہ ضلع کے یس پی بی یم لکشمی پرساد کا تبادلہ ہواہے۔ پچھلے تین سالوں سے بطور یس پی خدمات انجام دینے والے بی یم لکشمی پرساد نے شیموگہ میں قانونی نظم و نسق کو بحال رکھنے میں اہم کردار ادا کیا تھااور صرف قصورواروں کو سزا دلوانے کی کوشش کی تھی۔ انکی جگہ پر 2016 بیچ کے آئی پی یس افسر متھون کمار شیموگہ کے یس پی ہونگے۔ اب تک وہ سی آئی ڈی کے یس پی کے طور پر کام کررہے تھے۔ ریاستی حکومت کے احکامات کے بعد وہ شیموگہ یس پی کا چارج لینگے ۔