ہندوستانی کورونا ویئرنٹ زیادہ متعدی ہے:سومیا سوامیناتھن

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی : ملک میں بڑھ رہے کورونا وائرس انفیکشن کے معاملات کی وجہ سے صورتحال تشویشناک ہے ۔ اس درمیان عالمی صحت تنظیم ( ڈبلیو ایچ او) کی سینئرسائنٹسٹ نے ہندوستان میں بڑھ رہے کورونا معاملات کو لے کر رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر سومیا سوامیناتھن نے کہا کہ ہندوستانی ڈبل میوٹینٹ کورونا وائرس زیادہ متعدی ہے ۔ڈاکٹر سومیا سوامیناتھن نے پیر کو کہا کہ ایک ابتدائی اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ ہندوستان ڈبل میوٹینٹ زیادہ متعدی ہے ، جس سے ملک میں انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے اس دوران لوگوں سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکہ کاری اہم ہے کیونکہ یہ کورونا وائرس کی سنگینی کو کم کرے گا ۔ ایک انٹرویو میں سوامیناتھن نے کہا کہ ڈبل میوٹیشن اسٹرین میں برازیل اور جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے ویریئنٹ شامل ہیں اور یہ جسم کی قوت مدافعت کیلئے سمجھ نہیں آتا ہے اور بچ نکلتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا کیس میں اضافہ زیادہ خطرناک ویریئنٹ کے ابھرنے کے اندیشہ کو بڑھاتا ہے ۔ ابتدائی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہندوستانی ویریئنٹ زیادہ متعدی ہے ۔ ڈبلیو ایچ او ہندوستان میں معاملات اور اموات کی تعداد کو لے کر فکرمند ہے ۔ عالمی سطح پر کورونا معاملات اور اموات کی صورتحال مستحکم ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 366161 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے 3754 مریضوں کی موت ہوگئی تھی ۔ لیکن اس کے بعد سے راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 353818 افراد صحت مند بھی ہوئے ہیں ۔ اس دوران ملک میں اب تک 17 کروڑ 1 لاکھ 76 ہزار 603 افراد کو پولیو کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سےجاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 366161 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 26 لاکھ 62 ہزار 575 ہوگئی۔وہیں 353818 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ، جس کے بعد کووڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 18671222 ہوگئی ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 3745237 ہے۔ اسی دوران 3754 مریضوں کی اموات کے ساتھ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 116 ہوگئی ہے۔ ملک میں ریکوری کی شرح بڑھ کر 39.82فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی شرح کم ہوکر 53.16 فیصد ہوگئی ہے ۔ جبکہ اموات کی شرح اب بھی09.1فیصد ہے۔مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات میں 12357 کی کمی آنے سے یہ کم ہوکر 618070 پر آگئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں مزید 60226 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 4407818 ہوگئی ہے جبکہ 572 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 75849 ہوگئی ہے۔