ہوناہلی:تعلقے کی جنتا اردو ہائی اسکول میں آج اردو 1کلسٹر میں قریب8 اسکولوں کی خواتین عملے کیلئے صحت کا معائنہ کیا گیا۔(این سی ڈی) کے تحت ہیلتھ کیمپ کااہتمام کرتے ہوئے خواتین اساتذہ اور باورچی ا اسٹاف کا ہیلتھ چیک اپ کیا گیا۔ اس موقع پرڈاکٹر نریندر نےبات کرتے ہوئے کہا کہ بلڈ پریشر، ذیابیطس اور کینسر جیسی بیماریاں جسم میں موجود ہوتی ہے تو بھی سامنے نہیں آتی ہیں۔اس لیے مستقبل میں ہونے والی بیماریوں کا معائنہ کروا کر اپنی کا صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ پروگرام میں میر معلم شکیل احمد، گیتانجلی پی ایچ سی او، کویتا سی ایچ او، تپے سوامی ایچ آئی او، وشوناتھ ایچ آئی او، آشا ورکر منگلا، وجئے کماری، اسکول ٹیچرس میں شمشاد بیگم، آیت اللہ، کمار، رفیع اللہ موجود تھے۔
