شیموگہ :سرکاری کنڑا ہائیرپرائمری اسکول سولے بیل کے میر معلم اومکار نائک بی کو معطل کیا جائے اورانکی بد عنوانیوں کے خلاف مناسب تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کنڑا کارمیکرا رکشنا ویدیکے کی جانب سےاحتجاج کیا گیا۔ مظاہرین ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوایک یادداشت پیش کی ہے۔جس میں سولے بیل کی گورنمنٹ ہائیرپرائمری اسکول کےایس ایم سی صدر ایوب خان نےبتایا کہ سال 2019 میںہم نےمیر معلم اومکار نائک بی کو بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے،ایس ڈی ایم سی صدر کےفرضی دستخط اورمڈے میل میں بدعنوانی کے اسباب میں ڈی ڈی پی آئی سے شکایت کی تھی۔اب تحقیقات کے بعد اومکار نائک کو تاکید دیتے ہوئے دوبارہ سولے بیل گورنمنٹ ہائیر پرائمری اسکول میںاپنی ڈیوٹی انجام دینے کا موقع دیا گیا ہے۔تنظیم نے اسرار کیاہے کہ میر معلم کو لیکر جو کارروائی ہونی چاہئے تھی وہ مناسب طور پر نہیں ہوئی ہے۔ اس لیے اس معاملے کی دوبارہ تحقیقات کرنے پر ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی گئی ہے۔
