شیموگہ:۔کویمپویونیورسٹی کے 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر بھدراوتی شہرکے اُم ہانی بنت شفیع احمد خان کو بائیو ٹیکنالوجی میں دئیے گئے تحقیقی مقالے پرپی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی ہے۔اُم ہانی نے اپنا تحقیقی مقالہ ڈاکٹر منجوناتھ کی نگرانی میں مکمل کیاہے۔آج گورنر چندرکی صدارت میں منعقدہ یوم تاسیس کے موقع پر ڈگری تفویض کی گئی ہے۔
