بند ہوچکی سرکاری عمارتوں کی دیکھ بھالی پر توجہ دیں: ارگا گیانیندر

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ: محکمہ ریشم سمیت کئی سرکاری دفتر جن کے دروازے بند ہوچکے ہیں ان عمارتوں کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھالی پرتوجہ دینے کی ہدایت وزیر داخلہ راگا گیانیندر نے متعلقہ افسران کو دی ہے۔ انہوں نے آج ضلعی نگران کار وزیر ڈاکٹر کے ایس نارائن گوڑا کی صدارت میں منعقدہ ضلع پنچایت کی سہ ماہی کے ڈی پی نشست میں شرکت کرتےہوئے کہا کہ شہر کے اے پی ایم سی کے روبرو اورگاجنور کےمحکمہ ریشم سے وابستہ عمارتوں میں کام نہیں ہورہا ہے۔ ان عمارتوںکی کھڑکی ، دروازے وغیرہ چوری ہوجانے کی معلومات موصول ہورہی ہے۔ لہٰذا اس جانب بھی توجہ دینی چاہئے۔ نشست میں موجود رکن اسمبلی ہرتال ہالپا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی دفعہ سرکاری دفاتر ، نجی دفتر میںمنتقل کئے جاتے ہیں۔ اس سے حکومت پر کرایہ کا بوجھ بڑھتا ہے۔ لیکن محکمہ ریشم سمیت دیگر محکموں کی عمارتیں جوبند ہوچکی ہیں ایسےہی پڑے پڑے خراب ہورہی ہیں ایسی عمارتوں کو سرکاری دفتروں میں منتقل کرتے ہوئے اچھی دیکھ بھالی کرنے کا مشورہ دیا۔ رکن اسمبلی کمار بنگارپا نے بات کرتے ہوئے جے جے ایم منصوبے کے تحت دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کئے بغیر جوں کاتوں چھوڑ دیا گیا ہے اس سے سواریوں کو سخت دقتوں کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ یہاں ٹھیکدار درست طریقے سے کام نہیں کررہے ہیں۔ رکن پارلیمان راگھویندرا نے بات کرتے ہوئے شیموگہ۔ بھدراوتی نیشنل ہائی وے کی صحیح دیکھ بھالی نہیں ہورہی ہے۔ سواریوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ ہائی کے بازو میں صفائی ، نالیوں کی مرمت نہیں ہوئی ہے۔ اس جانب فوری طور پر توجہ مرکوز کرنے پر اتھارٹی انجینئر کو ہدایت دی گئی۔ اس نشست میں وزیر نگران کار نارائن گوڑا، رکن اسمبلی ڈی ایس ارون، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیلوامنی، ضلع پنچایت سی ای او ایم ایل ویشالی، ایس پی لکشمی پرساد اوردیگر عہدیدار موجودتھے۔