داونگیرے:۔ شہر کے مضافات قومی شاہرہ پر شامنور پیالس گراؤنڈ میں منعقد سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کی ’75’ وین جنم دن تقریب جس امرت مہوتسو ا کے نام سے منعقد اجلاس کے لئے پچاس ایکڑ سے زائد وعلاقہ پر پنڈال لگایا گیا جس میںریاست کے کونے کونے سے کانگریس لیدران و کارکن لاکھوں کی تعداد میں شریک رہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے آئی سی سی سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ریاست میں کرناٹک میں کانگریس پارٹی کو سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار قیادت میں اگلے عام اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل ہوگی،راہل گاندھی نے اشارہ دیا کہ نادانستہ طور پر میڈیا میں بیانات سے گریز کریں اور اس جال میں پھنسنے سے بچیں۔یہ عظیم الشان اجلاس اس با ت کا اشارہ ہے کہ ملک و ریاست میں موجود حکومتوں سے لوگ کس قد ر نالاں ہیں اوریہ اجلاس کانگریس پارٹی کی طاقت کا اشارہ دیتی ہے۔ مسلم اقلیتوں ہندوئوں و پسماندہ طبقات اور دلت طبقہ کو متحد کرنے میں سدارامیا کی جانب سے اہندہ کا فارمولہ ریاست کی عوام کو پوری طرح کانگریس کی جانب مائل کرنے میں کامیاب ہو گا۔اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بات کرتے ہوئے کہاکہ میرے اور ڈی کے شیوکمار کے درمیان کسی بھی طرح کے اختلافات نہیں ہیں اور اس طرح افواہیں مخالفین کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں جس پر توجہ دینے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ ریاست میں موجود عوام مخالف بدعنوان فرقہ پرست حکومت کا ریاست کی عوام تختہ پلٹ دیگی اور کانگریس اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی ۔اجلاس میں اجلاس میں ریاست بھر کے کانگریس اراکین اسمبلی ،سابق وزراء اعلیٰ ،پارٹی لیڈران، ضلع کانگریس رہنماء سابق ریاستی وزیر و داونگیرے جنوب اسمبلی حلقہ کے رکنِ اسمبلی ڈاکٹر شامنور شیوشنکرپا ، سابق ریاستی وزیر یس یس ملیکارجنا کھرگے کے علاوہ ریاست بھرکے مسلم سیاسی لیڈران بالخصوص سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمن خان،رکن راجیہ سبھا ڈاکٹرسید ناصر حسین، بی زیڈ ضمیر احمد خان ،یوٹی قادر ،رکنِ کونسل سلیم احمد ،مقامی ضلع کے مسلم کانگریسی قائدین میں رکن کونسل و کے پی سی سی مینارٹی چیرمن کے عبدالجبار ،سینئرکانگریس لیڈر و ملت تعلیمی ادارجات کے بانی سید سیف اُللہ وغیرہ شریک رہے۔
