کنڑا اداکار پونیت راج کارکی وفات

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔کنڑا فلم اداکار پونیت راج کمار کوآج صبح دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سےدوپہر میں وفات کرگئے ہیں۔پونیت راج کما ر کاشمار کنڑا فلمی دنیا میں سوپر ہیرومیں کیا جاتاتھا۔وہ آنجہانی فلم اداکار راج کمارکے بیٹے تھے۔کنڑا فلموں میں انہوں نے30سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے اور وہ46 سال کے تھے۔ان کے بڑے بھائی شیوراج کماربھی فلم اداکارہیں۔جس طرح سے ان کے باپ راج کمارکنڑا فلمی دنیا میں معروف اور قابل احترام مقام رکھتے تھے،اسی طرح سے پونیت راج کماربھی کنڑا فلمی دنیا کے سوپر ہیرو مانے جاتے تھے۔آج صبح جب وہ ورزش کررہے تھے،اُس وقت انہیں دل کا دورہ پڑا،جس کے بعد انہیں فوری طور پر بنگلوروکے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایاگیاتھا،جہاں پر ان کی صحت کوتشویشناک بتائی گئی تھی۔قریب دوپہر دو بجے ان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔