محکموں میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں پر کارروائی کی جائیگی: ایشورپا

اسٹیٹ نیوز
شیموگہ:پی ڈی او عوام کوپریشان کرنے کے الزام میں منڈیاضلع کے شری رنگا پٹنم میں ای او بیئرپا کو معطل کرنے کے احکامات سنائے گئے ہیںاورپی ڈی او کے خلاف تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔پوری ریاست کے ای اوز کو اورپی ڈی او کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ لوگوں کے فرائض کو بہتر طریقے سے انجام دیا جاسکے۔ ان باتوں کا اظہار وزیربرائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔ انہوں نےاخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پنچایت راج میں ٹھیک سے کام نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیر بی شری رامالونے دہلی جا کر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی سے ملاقات کی ہے اس میںکوئی خاص بات یا افواہوں کو ہوادینے کی ضرورت نہیں ہے۔ریاستی وزراء ہر جگہ جاکر آتے ہیں۔ "میں اس کے بارے میں نہیں جانتا "ان سے ہی پوچھ لیںتو بہتر ہوگا۔چار وزارتی عہدے خالی ہیں اور ان آسامیوں کو پُر کیا جائے یاکابینہ میں توسیع کی جائے مرکز کے قائدین ہی اس بات کا فیصلہ کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک کسی بھی رکن اسمبلی نے کسی قسم کا اشارہ  نہیں دیتے ہوئے الجھن پیدا کررکھی ہےیہ اچھی بات نہیں ہے۔نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اُڈپی، بھدراوتی سمیت کچھ کالجوں میں حجاب اور زعفرانی شال کا تنازعہ بڑھتا جارہا ہے یہ اچھی بات نہیں ہے۔ ریاست میں ہندومسلمان آپس میںبھائیوں کی طرح اتفاق کے ساتھ رہتے ہیں ۔ ان حالات میں قانونی نظام میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسے میں طلباء کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئےکالج انتظامیہ کو ہی مناسب فیصلہ لیتے ہوئے اپنے فرائض انجام دینےپر وزیر ایشورپانے مشورہ دیا۔