نفرت انگیز تقریر کے الزام میں وی ایچ پی لیڈر کی ضمانت مسترد

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔وشو ہندو پریشد کے کارکن شرن پمپ ویل کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 295A (مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ارادے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس تعلق سےٹمکورو ضلع کی سیشن عدالت نے نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں پمپ ویل کی پیشگی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔شرن پمپ ویل کو تقریر کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ اس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کے رکن پروین نیترو کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ایک مسلمان شخص محمد فضل کو دوسرے مسلمانوں کے سامنے قتل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ فضل کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔شرن پمپ ویل نے گجرات میں 2002 کے فسادات کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ہندوؤں کو گھر نہیں بیٹھنا چاہیے۔ اس کے بعد پمپ ویل پر تعزیرات ہند کی دفعہ 295A (جان بوجھ کر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی بدنیتی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ فاضل کے والد فاروق نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس میں پمپ ویل کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔