ڈاکٹر سلوا منی شیموگہ کے نئے ڈپٹی کمشنر

شیموگہ ضلع کے حالیہ ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ انکی جگہ پر کولار ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلوا منی کو ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سلوا منی سال 2013 کے بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں اوروہ اس سے قبل بیدر اور دکشن کرناٹکا کے ضلع پنچایت کے سی ای او کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ کولار ضلع میں ڈاکٹر سلوا منی قابل افسر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں واضح ہوکہ شیموگہ کے ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار پچھلے 3 سالوں سے شیموگہ کے ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز تھے۔آج انہوں نے اپنے عہدے کا چارج ڈاکٹر سلوامنی کو سونپ دیا ہے۔
