سیہادری کالج بچائو مہم میں سابقہ طلباء بھی شامل

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ: سہیادری کالج بچائیں مہم میں مزید زور پکڑتی جارہی ہے۔ اس مہم میں اب سیہادری کالج کے سابقہ طلباءبھی شامل ہوتے ہوئے اپنے خیالات کو سوشیل میڈیا کے ذریعہ بیان کررہے ہیں۔ سیہادری کالج کی 4.18 ایکراراضی نجی کاری کو دینے کے فیصلے پر شدید مخالفت کی جارہی ہے اوراس منصوبے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کوئمپویونیورسٹی چانسلر کو ای میل کے ذریعہ سے کالج کےسابقہ طلباءنے اس مہم کا آغاز کیا ہے۔ای میل میں بتایا گیا کہ ہے سیہادری کیمپس میں کھیلو انڈیا اورسائی اسوسیشن کو جگہ دینےکے فیصلے پر ہماری شدید مذمت ہے۔ اس سے کالج کے طلباء اپنا کیمپس کھودیںگے۔لہٰذا آپ کو چاہئے کہ اس پروجکیٹ کو منظور نہ دیں ۔ اس کے علاوہ ٹیوٹر کے ذریعہ بھی کچھ سابقہ طالب العلموں نے اپنی مخالفت ظاہر کی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ یکم مئی کی صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک پرانے طلباء سمیت اس مہم کی حمایت میں کھڑے ہونے والے لوگوں کو واٹس ایپ، فیس بک، ڈی پی اور اسٹیٹس میں سیہادری کیمپس بچائو امیجس کو نشر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سیہادری کالج کے سینئراسٹوڈینٹس اسوسیشن کے صدر ایم گرومورتی نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے کھیلو انڈیا منصوبے کے تحت مخصوص اسپورٹس سنٹر کو منظوری دینا قابل استقبال ہےلیکن اس پروجیکٹ کو سیہادری کالج کیمپس میں قائم نہیں کیا جانا چاہئے۔ اس سے کالج کے طلباء کو مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔ لہٰذا اسکے لئے کسی دوسری مناسب جگہ کی نشاندہی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے علاوہ کیمپس کو بچانے میں تمام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔