بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کانگریس کارکن متحد ہوکر جدوجہد کریں:سیلم احمد

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔پارٹی تنظیم کیلئے جدوجہد او ر تحر یک چلاکر ریاست کی 40فیصد کمیشن والی بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا کام کانگریس پارٹی کے تمام کارکنوں کو متحد ہو کرکرناہوگا۔یہ بات کے پی سی سی کارگذارصدر سیلم احمد نے کہی۔انہوں نے یہاں ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر میں 9جنوری سے 19جنوری تک کانگریس پارٹی کی قیادت میں کی جانے والی پدیاترا سے متعلق منعقدہ تیاریوں کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ میکے داٹو منصوبے سے صرف بنگلور ہی نہیں بلکہ اولڈ میسور علاقے کے کئی اضلاع کو پینے کا پانی اور آبپاشی کی سہولت ہوگی۔اس کے علاوہ ہیماوتی،ہارنگی ڈیم پر پڑنے والا دباؤ بھی کم ہوگا،جس سے کاویری سے جڑے کئی اضلاع کے لوگوں کو آسانی سے پانی حاصل ہوگا۔اس لئے ریاست کے تمام اضلاع کے لوگ اس پدیاترا میں شریک ہوکر میکے داٹومنصوبے کے تعلق سے کی جارہی اس پدیاترا کو کامیاب بنائیں۔ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر آر رام کرشنانے کہاکہ ضلع میں ہر اسمبلی حلقے سے کم سے کم 40تا 50ہزار افراد کو کانگریس پارٹی کے اراکین کے طور رپر رجسٹر کرانے پارٹی لیڈروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ اس اجلاس میں سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر رفیق احمد،ڈاکٹررمیش بابو، مرلی دھر ہالپا،چندرشیکھر گوڈا عتیق احمد،ڈاکٹر امتیازاحمد، منجوناتھ،وی وینکٹیش اور دیگر موجود تھے۔