جلدہی ریاست میں نصب کئے جائینگے پری پیڈ اسمارٹ الیکٹرک میٹر

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔کرناٹکا حکومت کی جانب سے جلدہی ریاست میں پری پیڈ الیکٹرک میٹر نصب کرنے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق 2025 سے قبل تمام سرکاری دفاتر اور گھروں میں اسمارٹ پری پیڈالیکٹرک میٹر نصب کرناہوگا۔تجرباتی طو رپر پہلے مرحلے میں بنگلورو سٹی،بنگلورو رورل،کولار، چکبلاپور ، رام نگر،ٹمکورو ، چتردرگہ، داونگیرے میں اسے نصب کیا جائیگا ۔ محکمہ ایندھن پہلے مرحلے میں بنگلوروکے سرکاری دفاتر اور گاہکوں کے گھروں پر ان پری پیڈالیکٹرک میٹر کی تنصیب ہوگی ۔گاہکوں سے اگراچھی رائے ملتی ہے تو مرحلہ وار سطح پر ان میٹروں کو ریاست کے دوسرے علاقوں میں بھی نصب کیاجائیگا۔سرکاری دفاتر اور گاہکوں کی جانب سے بروقت بجلی کی بل ادانہ کرنے کی وجہ سے ریاست کے تمام بجلی کمپنیاں نقصان میں چل رہی ہیں اور بجلی کمپنیوں کو بروقت پیشے نہ ملنے کی وجہ سے انہیں نقصانات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔بجلی کمپنیوں کی معاشی بدحالی کوبہتر بنانے اور گاہکوں کو بجلی کی بل میں ادائیگی کی آسانی کیلئے اس اسمارٹ طریقے کو نافذکیاجارہا ہے ۔ڈسمبر2023 سے قبل تمام سرکاری دفاترمیں بجلی کے میٹر نصب کرنے ہونگے،اس کے بعد 2025 تک اس کی تنصیب گھروں پر ہوگی۔ اسمارٹ میٹر کا مطلب کیا ہے؟:۔پری پیڈمیٹر پری پیڈ موبائل کی طرح ہی کام کریگا،یعنی جتنی رقم آپ اداکرینگے اُتنی ہی رقم کی بجلی گاہکوں کو فراہم کی جائیگی۔جس طرح سے موبائل فون کا ریچارج کیاجاتاہے اسی طرح سے بجلی کے بل کی ادائیگی بھی کرنی ہوگی۔آخری مرحلے میں گاہک کوایس ایم ایس یا فون کال کے ذریعے سے آٹومیٹک طریقے سے اطلاع دی جائیگی کہ آپ کو ریچارج ختم ہورہاہے۔