تعلیم یافتہ جاہل ماں نے اپنی ہی بیٹی کا کردیاقتل؛جانیں کیوں؟

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کہتے ہیں کہ تعلیم انسانوں کو جہالت سے دور کرتی ہے لیکن بعض اوقات اسی تعلیم کے ساتھ تربیت نہ ہو تویہ تعلیم بھی فتنہ بن جاتی ہے اور انسان جانور بن جاتاہے۔ایساہی ایک واقعہ کرناٹک کے بنگلورومیں پیش آیاہے،جہاں پرایک خاتون نے اپنی چار سالہ بیٹی کو محض اس وجہ سے قتل کرڈالاکہ اس کی بیٹی اس کی نوکری میں روکاٹ بن رہی ہے اور وہ اسےترقی کرنے کے مواقع نہیں دے رہی ہے۔یہ واقعہ بنگلوروکے ایس آر این نگر میں پیش آیاہے،جہاں پر سشما بھردواج جو پیشے سے ڈینٹسٹ ہے، اس نے اپنی چارسالہ بچی کو بلڈنگ کےا وپر سے پھینک کر قتل کردیاہے۔اس تعلق سے جب اس کے شوہرنے پولیس کو اطلاع دی تو خود ڈاکٹر سشما بھردواج نے بھی عمارت پرچڑھ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی،مگر پڑوسیوں نے اسے بچالیا۔بتایاگیاہے کہ سشما اپنی چارسالہ بیٹی کو محض اس وجہ سے موت کے گھاٹ اتاردیاکہ وہ اس کی پرایکٹیس کیلئے وقت دینے میں روکاٹ پیدا کررہی تھی۔حالانکہ اس نے اس سے پہلے بھی بیٹی کو ریلوے اسٹیشن پر چھوڑ کر چلی گئی تھی مگر پولیس کی مددسے اس کے شوہرنے اس بچی کوبازیاب کرلیاتھا،مگر آج سشمانے جو گھنائونا قدم اٹھایاہے وہ ایک انسانیت کیلئے بدنما داغ ہے۔اس سلسلے میں بنگلوروکے سمپگی رام نگر تھانے میں معاملہ درج کرلیاگیاہے۔