شیموگہ :ضلع میں 51 پبلک پولیس اور 8 کے ایس آرپی پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع شیموگہ ایس پی لکشمی پرساد نےدی ہے ۔ انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرین پولیس اہلکاروں کا علاج کروایا جارہا ہے جملہ51 افراد میں سے 48 افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔ بقیہ 3 کو حاملہ ہونے کی وجہ سے ویکسین نہیں دی گئی ہے۔ کورونا متاثرین میں سے ایک ہی اہلکار کا علاج اسپتال میں کیا جارہا ہے بقیہ تمام کو ہوم آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ضلع میں کورونا کی وجہ سے ایک بھی پولیس اہلکاروں کی موت نہیں ہوئی ہے لیکن ایس پی دفتر کےایک انسپکٹر کی موت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
