بنگلورو:۔سی ایم کی تبدیلی کے تعلق سے سریش کا کہناہے ،اسٹرانگ ہوم منسٹر کی ضرورت ہے،اس کا مطالبہ یتنال کررہے ہیں،مادھو سوامی کےاستعفے کیلئے منی رتنا مطالبہ کررہے ہیں،سی ایم کے کہنے پر استعفیٰ دینے کی بات مادھو سوامی کررہے ہیں،ایسی زبردستی کی حکومت چلانے کے بجائے ریاست میں بی جے پی حکومت کو تحلیل کرتے ہوئے انتخابات میں آئے۔یہ تجویز کانگریس پارٹی نے بی جے پی کو دی ہے۔ٹوئٹر پر کانگریس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوگوڑو شیونا اور جی ایس بسواراج،رینوکاچاریہ اور کے سدھاکر،سوم شیکھر اور مادھو سوامی،منی رتنا اور مادھو سوامی،اشوک اور اشوتھ نارائن،بھگونت کھوبا اور شرنو سلگار،ارگاگیانیندراور یتنال،بی ایس یڈی یورپااور سنتوش،بی جے پی اور بی جے پی کارکنان کے درمیان اتنے سارے اختلافات ہیں،ایسی لڑکھڑاتی کشتی میں سوار ہوکر بسواراج بومئی کیسے حکومت چلا سکتے ہیں،اس لئے بہترہے کہ حکومت تحلیل کرتے ہوئے انتخابات کا اعلان کریں۔کانگریس نے مزیدکہاکہ 40 فیصد کمیشن کی حکومت میں ناکامیوں کی بنیاد پر خود اُن کی ہی پارٹی کے لوگ استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں،کسانوں کو کوآپریٹیو سوسائٹیاں حراساں کررہے ہیں،ایسے میں حکومت کے رہنے کا کیا فائدہ ہے،اگلی حکومت کانگریس کی ہو یہ خواہش صرف عام لوگ ہی نہیں کررہے ہیں بلکہ حکومت بی جے پی لیڈر سری راملو بھی کررہے ہیں جس کیلئے انہوں نے ٹوئٹرمیں اس بات کا مطالبہ کیاہے کہ اگلا سی ایم سدارامیا بنیں یہ ان کی خواہش ہے۔
