امیت شاہ سے ملے کیپٹن امریندر سنگھ، شامل ہوسکتے ہیں بی جے پی میں

سلائیڈر نیشنل نیوز

چنڈی گڑھ: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ، مرکزی وزیر امت شاہ سے ملنے کے لئے پہنچے ہیں۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کیپٹن امریندر سنگھ، امت شاہ سے ملاقات کے بعد بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ حالانکہ امت شاہ سے ملاقات سے پہلے کیپٹن امریندر سنگھ کے میڈیا ایڈوائزر نے ٹوئٹ کرکے اطلاع دی ہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ کے دہلی دورے پر بہت کچھ کہا جا رہا ہے۔ وہ ایک ذاتی دورے پر ہیں، جہاں وہ اپنے کچھ دوستوں سے ملیں گے اور کپور تھلا ہاوس کو خالی کریں گے۔ کسی طرح کی قیاس آرائی نہیں کی جانی چاہئے۔اسی ماہ کانگریس ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ چل رہے لمبے تنازعہ کے بعد کیپٹن امریندر سنگھ نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد کانگریس نے چرنجیت سنگھ چنی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔ وزیر اعلیٰ عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد اب ہوسکتا ہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ کانگریس بھی چھوڑ دیں۔