شیموگہ:۔شعبۂ اُردو جامعہ کوویمپو سہیادری کالج کیمپس شیموگہ کے زیر اہتمام پروفیسر سید ثناء اللہ ، صدر ، شعبئہ اُردو کی نگرانی میں آٹھ روزہ خصوصی خطبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کا اہم مقصد یہ تھا کہ طلبہ اور طالبات کی معلومات میں اضافہ کی خاطرایم ۔اے اُردو کے نصاب کے اہم موضوعات جیسے اردو ادب کے جدید رجحانات،زبان دانی کی تکنیک وغیرہ کے متعلق طلباء کو معلومات فراہم کروانے کی غرض سے آٹھ روزہ مسلسل خصوصی خطبات کا انعقاد عمل میں آیا۔ ان خصوصی خطابات کیلئے پروفیسر سی۔ سید خلیل احمد ، سابق صدر ، شعبۂ اُردو جامعہ کویمپو کو مدعو کیا گیا تھا۔ پروگرام بتاریخ 8/ اگست 2022 سے 20/ اگست 2022 تک رہا۔ پروگرام کی شروعات ایم۔ اے سالِِ دوم کے طلباء کیلئے 8/ اگست 2022 سے 12/اگست 2022 تک اور سالِ اول کے طلباءکیلئے بتاریخ 17/ اگست 2022 سے 20/ اگست 2022 منعقد کیا گیا ۔ کُل آٹھ روزہ پروگرام میں ہر دن پروفیسر سی سید خلیل احمد نے صبح ساڑھے دس بجے سے شام چار بجے تک مسلسل اُردو ادب کے ہر ایک گوشے روشنی ڈالتے ہوئے دونوں جماعتوں کے طلبہ و طالبات کو اُردو شعر و ادب سے روشناس کروایا۔ طلبہ و طالبات صاحبِ وسائل پروفیسر سی۔ سید خلیل احمد کے خطابات سے محظوظ ہوئے۔پروفیسر سی سید خلیل احمدآپ ایک تجربے کار استاد ہونے کی وجہ مشکل سے مشکل موضوع کو بھی آسان طریقے سے سمجھانے کا ہنر رکھتے ہیں ۔ تنقید ، تحقیق ، عروض و بلاغت ، ترسیل ، ترجمہ نگاری ، مکتوب نگاری اور شعری و نثری اصناف وغیرہ کو انہوں نے طلبہ و طالبات کے علمی معیار کے پیش نظر عمدہ طریقے سے سمجھایا ۔ لہٰذا طلبہ و طالبات اس پروگرام سے مستفیض ہوئے اور اس سے بھر پور فائدہ اٹھایا اور انہوں نے اپنے تاثرات میں یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد تعلیمی سال میں کم ازکم ایک مرتبہ ہونا چاہئے کیونکہ ایسے پروگراموں سے انہیںنئے معلومات حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوتے ہیں اور بڑی علمی شخصیتوں کو ملنےسے ، خطابات کو سننے سے انہیں حوصلہ افزائی ہوتی ہے ، ان کے دلوں میں سیکھنے کا جذبہ اور کچھ حاصل کرنے کی دلچسپی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ان آٹھ روزہ خصوصی خطبات کے پروگرام کی کامیابی کا سہرا پروفیسر سیّد ثناء اللہ کے سر جاتا ہے- شعبہ کے دیگر اساتذہ ڈاکٹر محمد عارف اللہ ، ڈاکٹر اسمیٰ کوثر ، ڈاکٹر نفیس فاطمہ اے۔ایچ ، ڈاکٹر سیّدہ نازنین ساتھ ہی ساتھ شعبہ کی کلرک شریمتی جی۔آر مالنی اور شعبہ کے کمپوٹر آپریٹر راکیش ایس ۔بی کے بھر پور تعاون سے رہا۔ طلبہ و طالبات نے ان خصوصی خطبات کا بھر فائدہ اٹھایا ۔اس طرح کے پروگرام سے طلباء میں علمی و ادبی صلاحتیں اجاگر کرنا،ان میں اردو زبان و ادب سے دلچسپی پیدکرانا اسی مقصد کو لے کر آٹھ روزہ خصوصی خطبات کا کامیاب اختتام ہوا۔ اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں اردو صحافت پر ایک روزہ کارگاہ کا انعقاد ہونے جارہاہے جس سے طلبہ اور طالبات کو روزگار سے جڑنے کی طرف مائل کیا جائیگا۔
