سرا کے قریب خوفناک سڑک حادثہ: 9 افرادہلاک

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

ٹمکورو:۔ ٹمکورضلع کے سرا تعلقہ کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیاجس میں 9افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور کئی شدید زخمی ہو گئے۔ جمعرات کی صبح پیش آنے والے اس حادثے میں9 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جب ایک لاری نے پیچھے سے کروزر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیایہ ہولناک واقعہ ٹمکور ضلع کے سیرا تعلقہ میں کلمبیلا کے قریب بلی نہلی کے قریب پیش آیا۔ رائچور اور مانوی سے تعلق رکھنے والے لوگ کرایہ کی کروزر گاڑی میں بنگلور جا رہے تھے حادثے میں نو لوگوں کی موقع پر ہی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی اور شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتال اور ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کے فوراً بعد ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ایڈیشنل ایس پی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مدد کی۔ کاکھلمبیلا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ضلع کلکٹر وائی ایس پاٹل اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ راہل کمار نے شاہ پور وارڈ ٹمکور کے ضلع اسپتال میں زخمیوں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔